Monday, March 21, 2016

ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا ۔





انکشاف ہوا ہے کہ ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا ۔

جے یوآئی کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے انکشاف کیا ہے کہ توہین رسالت قوانین کی خلاف ورزی پر قتل ہونے والے سلمان تاثیر کے اہلخانہ نے ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا۔جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں تحفظ خواتین بل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ سابق گورنر کے اہلخانہ نے ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مقتول کی والدہ اور ان کے خسر ان کے ساتھ گزشتہ برسوں رابطے میں رہے ان دونوں کا یہی موقف تھا کہ ممتاز قادری کو معاف کیا جائے گا جس کے بعد ان کے سارے خاندان نے اس موقف کی تائید کی ۔جے یو آئی (س) کے سربراہ کا کہنا تھا ریمنڈ ڈیوس کی بار شریعت کو جواز بنایا گیا لیکن ممتاز قادری کیس میں شرعی جواز کے باوجود اوپر کے دباﺅ پر پھانسی دی گئی ۔یاد ہے کہ ممتاز قادری کی پھانسی پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا

March 21 2016 

No comments:

Post a Comment