Monday, March 21, 2016

ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا ۔





انکشاف ہوا ہے کہ ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا ۔

جے یوآئی کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے انکشاف کیا ہے کہ توہین رسالت قوانین کی خلاف ورزی پر قتل ہونے والے سلمان تاثیر کے اہلخانہ نے ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا۔جماعت اسلامی کے ہیڈ کوارٹر منصورہ لاہور میں تحفظ خواتین بل کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو میں مولانا سمیع الحق نے کہا کہ سابق گورنر کے اہلخانہ نے ممتاز قادری کو معاف کردیا تھا۔مولانا سمیع الحق نے کہا کہ مقتول کی والدہ اور ان کے خسر ان کے ساتھ گزشتہ برسوں رابطے میں رہے ان دونوں کا یہی موقف تھا کہ ممتاز قادری کو معاف کیا جائے گا جس کے بعد ان کے سارے خاندان نے اس موقف کی تائید کی ۔جے یو آئی (س) کے سربراہ کا کہنا تھا ریمنڈ ڈیوس کی بار شریعت کو جواز بنایا گیا لیکن ممتاز قادری کیس میں شرعی جواز کے باوجود اوپر کے دباﺅ پر پھانسی دی گئی ۔یاد ہے کہ ممتاز قادری کی پھانسی پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا

March 21 2016 

Sunday, March 6, 2016

توہین رسالت- پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید

نگلینڈ کے مجموعہ قوانین میں آج بھی بلاسفیمی کا قانون موجود ہے۔جو 1860ہندوستان میں بھی لاگو کر دیاگیا تھا اور94 18میں دفعہ 124-A تعزیرات ہند میں شامل کر دی گئی۔ بعد میں اس قانون میں سیکشن 153-Aبھی شامل کر دیا گیا۔جس کے تحت پہلا مقدمہ ایک ہند وناشر،راج پال کے خلاف رنگیلا رسول نامی توہیں رسالت سے متعلق کتاب کی اشاعت پر قائم کیا گیا۔جس پر اس کو سزا بھی ہوئی ۔مگر ہائی کورٹ نے اس کی سزا معطل کردی۔ جس سے ہندوستان کے مسلمانوں میں اشتعال عروج پر پہنچ گیا ۔محبتِ رسول سے مغلوب ہو کر ایک دلیر مسلمان غازی علم دین شہید نے راج پال کو جہنم رسید کر کے خود بھی انگریز کے ہاتھوں شہادت سے سرفرازہوا۔مسلمانو کے مطالبے پر 1927 کے ترمیمی انڈین ایکٹ میںدفعہ 295-A بھی شامل کر دی گئی جس کے تحت توہین رسالت پر سزا کا قانون موجود تھا۔جب 1956 میں پاکستان کا پہلا آئین بنایا گیا تو اس میں بھی اس شق کو بر قرار رکھا۔پہلے مارشل لاء دور میں جب 1961 ایوب خان نے ترمیمی آرڈیننس جاری تو اس آرڈیننس میں بھی توہین رسالت کی شق کو بر قرار رکھا گیا۔ اس طرح پاکستان کے قوانین میں ہمیشہ کسی نہ کسی شکل میں توہین رسالت کا قانون موجود رہا ہے۔1980 میں ایک ترمیمی آردننس کے ذایعے ایک اور شق 298-A کو بھی شامل کر لیا گیاجس کے تحت تحریر و تقریر ،اشارتاً یا بالواسطہ یا بلا واسطہ طورپر امہات المومنینیا کسی اہلِ بیت یا خلفائے راشدین میں سے ہفتہ 20 نومبر 2010 کو اسلامی جمہوریہ پا کستان کے صدر نے گورنر پنجاب سلمان تاثر جوسابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے چہیتوں میں شمار ہوتے تھے ۔ آج صدر زرداری کے چہیتوں میں نمبر ون ہیں۔کو صدر آصف علی زرداری نے یہ ہدایت کی تھی کی شیخوپورہ جیل میں جا کر سزائے موت پانے ولی عورٹ آسیہ(مسیح)سے ملاقات کر کے اسکی رہائی کے لئے کاغذات تیار کر کے۔اس کا معافی نامہ اور سزا کے خاتمے کی اپیل تیار کروا کے ایوانِ صدر بھجوائیںتاکہ اسکی سزا ختم کی جا سکے ۔ گونر نے اس ضمن میں با قاعدہ پریس کانفرنس کر کے کہا کہ آسیہ کے کیس کا تعلق انسانیت سے ہے۔انہیں عافیہ صدیقی کے کیس کا تعلق انسانیت سے نظر نہیں آیا؟یہ یہودیوں عیسائیو اور ہندووں کے ایجنٹ کب تک اس ملک کی جڑوں کو کھو کھلا کرت رہیں گے؟؟؟ہر مذہب کے علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ توہین رسالت کے قانون میں اگر تبدیلی کی کوشش کی گئی تو ملک خانہ جنگی کا شکار ہوجائے گا۔
آسیہ( مسیح)ایک باغ میںمسلمان خواتین کیساتھپھلوں کے باغ میں یومیہ اجرت پر کام کرتی تھی مبینہ طور ایک دن مسلمان خواتین کے اس کے ہاتھ سے پانی پینے کے انکار پر ان کے درمیان تکرار ہوئی جس کے دوران مبینہ طور آسیہ (مسیح) نے رسول پاک حضرت محمد کی شان میں گستاخی کی جس پر خواتین میں اشتعال پیدا ہوا اور جھگڑا طول پکڑتا گیا۔نوبت عدالت تک پہنچ گئی جہاں ٹھوس شہادتوں کی بنیاد پر آسیہ (مسیح) مجرم پائی گئی ۔ جس کی بناء پر آسیہ( مسیح)کو عدالت نے سزائے موت کی مجرم قرار دیدیا ۔یہاں قرآن کا ایک حوالہ دے کرہم بات آگے بڑھائیں گے (سورۃ الحجرا ت آیت نمبر95 )میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ (اے پیغمبر)’’آپ کا مذاق اڑانے والوں سے نمٹنے میںمیں(اللہ)خو د ہی کا فی ہو ں ‘‘اس آسیہ مسیح کی پر ہر جانب سے اسلام سے برگشتہ معاشرے کے چہرے کے بد نما داغ مجرمہ کی حمایت میں بیک زبان بو لنے لگے ہیں۔ ا گر انہیں عدالت کے فیصلے سے اختلاف ہے تو یہ عالیٰ عدلیہ میں رجوع کر سکتی ہے۔ در حقیقت ایسے معاشرے کے دھبے امریکہ بر طانیہ میں سیٹل ہونے کے لئے ایسے مذموم ڈرامے رچاتے رہتے ہیں۔قانوں تو ہین رسالت کے خاتمہ کے لئے قادیانی لابی دن رات زور لگا رہی ہے ۔ایک صاحب مسلمان بنکر قرآن و حدیث کی روزانہ کئی کئی میلیں پاکستا ن کے میڈیا پر سنز اور عوام کو خاص طور پربھیج رہے ہیں ۔
کہیں وہ کہتے ہیں کہ پاکستان میں کافر بنانے کی فیکٹریاں کھولی ہوئی ہیں پہلے قادیا نیوں کو کافر قرا ر دیا گیا…. کہیں کہتے ہیں کے اللہ کے رسول نے کبھی اپنے آپ کو برا بھلا کہنے والوں سے بدلہ نہیں لیا۔تو انہیں پتہ ہونا چاہیئے اللہ نے انہیں رحمت اللعا لمین بناکر بھیجا تھا۔مگر رب کائنات نے یہ بھی انتظام کر دیا کہ کوئی اس کے محبوب پیغمبرمحمدمصطفےٰ کی شا ن میں گستاخی کا مرتکب نہ ہونے پائے ۔ ایسے کافروں کے بارے میں(سورہ احزاب آیت نمبر 57 ) میں ارساد باری تعالیٰ ہے کہ ’’بلا شبہ جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کو اذیت دیتے ہیں اُن پر دنیا اور آخرت میں اللہ کی طرف سے پھٹکار اور اُن کے لئے رسوا کرنے والا عذا ب مہیا کر دیا گیا ہے‘‘ اسی طرح ( سورہ انفال کی آیت نمبر 13)میں حکمِ باری تعالیٰ ہے کہ’’یہ حکمِ قتال اس لئے دیا گیا ہے کہ انہو ں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو اللہ اور اس کے رسو ل کی مخالفت کرتا ہے تو بلا شبہ اللہ اس کے لئے سخت گیر ہے‘‘
قومی کمیشن برائے ترقی نسواں سابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں 17 جولائی 2000 کو ایک آرڈیننس کے ذریرے تشکیل دیا گیا تھا۔جس کا مقصدخواتین کی ترقی اور ا ن امتیازی سلوک کے قوانین پر نظر ثانی کرنا بتا یا گیا تھا۔ اس حوالے سے قومی کمیشن برائے ترقی نسواں کی اکٹیوسٹوں نے قانونِ توہین رسالت کوقادیانیت اور عیسائیت کی ترجمانی کرتے ہوے منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان اسلام سے برگشتہ امریکی ڈالز پر پلنے والی کمیشن کی ترجمان خواتین کی جانب سے گستاخ اور زبان دراز عیسائی عورت آسیہ (مسیح) کیس میں اپنی مصنوئی تحقیقاتی رپورٹ بھجوائی ہے جو توہینِ عدالت کے زمرے میں اس وجہ سے آتی ہے کہ اگر اس فیصلے پر کسی کو اعتراض تھا تو وہ اپیل میں اعلیٰ عدا لت میں کیوں نہیں کئی۔عیسائی چرچ جہاں اربوں روپیہ مسلمانوں کو بر گشتہ کرنے میں خرچ کر رہا ہے تو اُس نے اپنی ماننے والی کی خبر گیری میں اعلیٰ عدالت سے رجو ع کیوں نہیں کیا؟اس کا مطلب یہ ہے کہ آسیہ (مسیح)مجرمہ ہے۔یہ بھی حقیقت ہے کہ آئے دن عیسایت پیغمبرِ اسلام کی مختلف طریقوں سے توہین کرتی نظر آتی ہے۔ کمیشن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آسیہ پر ذاتی دشمنی کی بنا پر الزام لگایا گیا ہے۔بڑ ے افسوس اور شرم کا مقام ہے کیا کبھی ان ڈالرز دہ خواتین نے عافیہ صدیقی کے لئے بھی حقوق نسواں کے حوالے سے آواز ٹھائی؟؟؟ جسکو متعصب عیسائیت نے محض مسلمان اور ذہین وفطین خاتون ہونے جرمِ بے گناہی کی سزا دی ہے۔
سلمان تاثیر جو غیر مسلموں کے تو بہت بڑ ے ہمدرد ہیں کیا کبھی انہوں نے اپنے آقا سے عافیہ صدیقی کے لئے بھی جرمِ بے گناہی کاپر رحم کی اپیل کی؟؟؟یہ مصنوعی چہرے دیکھ دیکھ کر پاکستانی قوم اکتا چکی ہے۔کبھی ترقی نسواں والی بے پردہ اور اسلام سے پریشان خواتین نے بھی عافیہ کے حق میں کوئی ایک جملہ ہی کہا؟؟؟ ایک لعنتی عورت پر ان کی مہربانیوں کی کیا وجہ ہے یہ سارا پاکستان جانتا ہے!!! انہیں یہ جان لینا چاہیئے کہ پاکستان میں عسایت یا قادیانیت کا قانون ہر گز نہیں چلے گا۔ان لوگوں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ تعزیرات پاکستان کے سیکشن-C 295جو جنرل ضیاء الحق شہیدکے دور میں قانون کا حصہ بنا جس کے تحت زبانی یا تحریری یا اشاروں کنایوں یا دکھائی دینے والی اشکال کے ذریعے یا بذریعہ تہمت اور طعن آمیز اشارے کے ذریعے برائے راست یا بلواسطہ آنحضرت کی توہین یا شان میں گستاخی کرے گا اس کی سزاموت عمر قید اور جرمانہ ہے۔
ترقیِ نسواں کے علاوہ مختلف این جی اوز پوپ بینڈک اور درپردہ بعض عیسائی حکومتوں کی طرف سے بھی حکومت پرتوہین رسالت کے قانون میں ترمیم یا س کی منسوخی پر زور دیا جا رہا ہے ۔حقوق نسواں کی چیئرمین انیس ہارون نے گستاخِ رسول آسیہ( مسیح)کیس کے ضمن میں بتایا ہے کہ حقوق نسواں کمیشن کی ایک رکن نے تحقیقات کی ہے جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسیہ (مسیح) پر الزام بہ اثر لوگوں کے دباؤ پر لگایا تھا۔جس کاکہنا ہے کہ ہم نے صدر سے اپیل کی ہے کہ آسیہ کو چھوڑ دیا جائے اوراس کو تحفظ فراہم کیا جائے اور تعزیراتِ پاکستان کا سیکشن 295-C ختم کر دیا جائے۔وزارت قانون کے حکام کا کہنا ہے کہ (سلمان تاثیر کے اشارے پر)توہین رسالت کے جرم میں قید عیسائی عورت نے صدر آصف عی زرداری سے رحم کی اپیل کر دی ہے۔اس کی طرف سے معافی نامہ صدر کو بھیجدیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس پرجلد دستخط کر دیں گے۔ گونر پنجاب سلمان تاثیر نے یہ بات ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورامیں آسیہ (مسیح) سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہی ان کا کہناہے کہ آسیہ مسیح کے معاملے کا تعلق انسانیت سے ہے؟؟؟انسانیت کے اتنے بڑے علم بردار آپ لوگ کب سے بن گئے ہیں؟؟؟عافیہ صدیقی کے معاملے میں آپ لوگوں کی انٹر نیشنل این جی اوز اور امریکہ کی انسانیت سے ہمدردی کی حس کہاں چرنے چلی گئی تھی؟؟؟
تعجب خیز بات یہ ہے کہ جمعہ 26 نومبر 2010 کو اپوزیشن کی 5 جماعتوں پی پی پی،ایم کیو ایم،اے این پی،مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے 12 ارکان نے توہینِ رسالت کے قانون کے خاتمے کے لئے قومی اسمبلی میں ایک تحریک جمع کرادی ہے۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان کی یہ تمام سیاسی جماعتیں مغرب سے ڈکٹیشن لے رہی ہیں۔اس تحریک میں کہا گیا ہے کہ آسیہ (مسیح) کو توہین رسالت کے الزم میں 8 نومبر 2010 کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا۔بقول محرکین تحریک مسلمان خواتین نیآسیہ (مسیح) پر توہینِ رسالت کا جھوٹا الزام لگاکر مقدمہ درج کرا دیا گیا۔اس تحریک میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اقلیتوں کے خلاف ناروا سلوک پاکستان کے نظریہ اور قانون کے خلاف ہے۔مزید یہ بھی لکھا گیا ہے کہ توہین رسالت کی آر میں لوگوں سے ایتقام لیا جا رہا ہے۔آسیہ مسیح کا کیس سچ ہو نے کے باوجودان محرکین کو عافیہ صدیقی کی بے گناہی انہیں کبھی کیوں نظر نہ آئی؟ جس پر عیسائی قوتوں نے تعصبات کی بنا پر جھوٹے الزمات لگائے۔اس وقت تعصبات سے پاک ہونے کی لہر ان میں کیوں نہ اٹھی؟اُس وقت ان کا ضمیر کہاں سو رہا تھا؟اس لئے کہ وہ اسلام کی بیٹی تھی جس سے ان کے اَن داتا نفرت کرتے ہیں…. ان ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ قانونِ توہیں رسالت کو ختم یا اس پر نظرِ ثانی کی جائے اور آسیہ( مسیح )کی رحم کی اپیل منظور کی جائے!!!ہم پوچھتے ہیں کہ معزز ارکان نے یہ اپیل اعلیٰ عدلیہ میں کیوں نہ دائر کی؟اس ملک کے قانون کو نا ماننے والوں کی حمایت کرنا بھی میرا خیال ہے مجرمانہ فعل ہے ۔جس کی کسی طرح بھی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔ایسے مجرموں کے تو آپ جیسے بے تحاشہ طاقتور حمائتی موجود ہیں۔
یہ بات ہر با ضمیر شخص کہے گا کہ بے گناہ فرد کو کسی بھی قانوں میں سزا نہیں دی جاسکتی ہے اور اگر کوئی جھوٹا مقدمہ درج کراتا ہے اور وہ عدالت میں ثابت بھی ہو جاتا ہے تو ایسے شخص کو تو سزا سے کوئی بچا ہی نہیں سکتا ہے۔ اگر آسیہ (مسیح) بے گناہ تھی تو اس نے اپنی بے گناہی ثابت کیوں نہیں کی۔اس کا وضح مطلب یہ ہے کہاس کے حمائتی عدالتوں کا بھی مذاق اڑانے پر کمر بستہ ہو چکے ہیں وہ صرف اپنی کسوٹی پر آسیہ(مسیح) کو بے گنا ثابت کروانا چاہتے ہیں اور قانون کی دھجیاں بکھیر نے پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔
یہ بات ان تمام لوگوں کو جان لینی چاہئے کہ پاکستان کا کوئی بھی محب نبی توہین رسالت کے ایکٹ میں تر میم کی اجازت ہر گز ہر گز نہ دے گا۔ اگر اس ایکٹ میں ترمیم کر دی گئی تو آسیہ جیسے بد زبان اور نا معقول لوگوں کے لئے توہین رسا لت کا راستہ ہمیشہ کے لئے کھولدیا جائے گا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کی مذہبی اور سیاسی جماعتیں عیسایت اور قادیانیت کا یہ ایجنڈا کبھی پورا نہ ہونے دیں گی۔یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان کی سات سیاسی دینی اور جماعتوں کے درمیان آئین میں توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کے خلاف بھر پور مہم چلانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ توہین رسالت ایکٹ میں ترمیم کی اجازت کسی صورت میں نہیں دی جائے گی۔ق لیگ کے رہنما چوہدری شجاعت حسین،جمیعت العلمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان،جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ اور دیگر دینی جماعتوں کے قائدین سے بھی اس سلسلے میں رابطے کئے جا رہے ہیں۔ان جماعتوں نے آئین کی شق 295-C کو پاکستان کو وجود کی بنیاد قرار دیتے ہوے توہین رسالت کے مرتکب افراد کو پھانسی دینے کی سزا معاف کرنے والوں کے خلاف اسمبلی کے ایوان کے اندر اور باہر بھر پور مذاحمت کرن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان جماعتوں کا کہنا ہے کہ توہین رسالت کے مرتکب افراد کی پھانسی کی سزا ختم کرنے کے صدارتی اختیار ات کو ختم کر دیا جائے گا۔

Saturday, March 5, 2016

آسیہ مسیح





ممتاز قادری کی پھانسی کے فوراً بعد نوازشریف کی طرف سے روانہ کیے جانے والے دورکنی
 وفد نے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس سے ویٹی کن میں ملاقات کی ہے۔ اور اُنہیں وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے پوپ نے قبول کر لیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل کی سربراہی میں وفد نے پوپ کو نوازشریف کا ایک خط اور نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ نوازشریف نے اپنے خط میں کہا ہے کہ اُن کی حکومت اقلیتوں کی بھرپور مدد کررہی ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کی مکمل مذہبی و شخصی آزادی کے لئے کوشاں ہے۔
نوازشریف کی طرف سے مدعو کیے جانے والے پوپ فرانسس کی طرف سے پہلے سے ہی آسیہ مسیح کی سزائے موت کو معاف کیے جانے کی اپیل کی جاچکی ہے اور آسیہ مسیح کو فرانسیسی شہریت دی جا چکی ہے۔
تیزی سے عوام میں غیر مقبول ہونے والی نواز حکومت نے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اُٹھا یا ہے جب ممتا زقادری کی سزائے موت کے بعد پاکستان کی تمام فضا سوگوار ہے۔ اور مذہبی جماعتوں کے درمیان نیے اتحاد کے ساتھ حکومت مخالف جدوجہد کی مشاورت کی جارہی ہے۔ نواز حکومت نے گزشتہ کچھ عرصے سے مسلسل ایسے اقدام اُٹھائے ہیں جو اُنہیں پاکستانی عوام میں غیر مقبول مگر امریکی اور مغربی حلقوں کے لیے پسندیدہ بنانے کا باعث بن رہے ہیں۔ اطلاعات یہ ہیں کہ نواز حکومت نے ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد اب یہ فیصلہ بھی کر لیا ہے کہ توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ مسیح کو پھانسی نہیں دی جائے گی اور سپریم کورٹ سے اپیل میں اُس کی سزائے موت کو ختم کرنے کی کوشش ناکام ہوئی تو صدرمملکت ممنون حسین کی طرف سے معافی دیئے جانے پر غور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نوازشریف کی طرف سے مدعو کیے جانے والے پوپ فرانسس کی طرف سے پہلے سے ہی آسیہ مسیح کی سزائے موت کو معاف کیے جانے کی اپیل کی جاچکی ہے اور آسیہ مسیح کو فرانسیسی شہریت دی جا چکی ہے۔ جبکہ فرانس میں ہی اُس کی رہائش کا بندوبست بھی کر لیا گیا ہے۔




نوازشریف حکومت نے ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد اب مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایک دو رکنی وفد پوپ کو دعوت دینے کے لئے ویٹی کن روانہ ہو چکا ہے۔
پوپ کو دعوت دینے کے لئے روانہ ہونے والا وفد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل پر مشتمل ہے جو پوپ فرانسس کو وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے رواں سال کے آخر میں دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔
پوپ کی آمد کے آس پاس توہین رسالت کے مقدمے میں سزائےموت پانے والی آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھیج دیا جائے گا، پوپ آسیہ کی رہائی کا مطالبہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق نوازحکومت نے ممتاز قادری کی پھانسی کے ساتھ ہی توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ مسیح کی لئے آسانیاں پیدا کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت گزشتہ آٹھ ماہ سے آسیہ مسیح کے معاملے پر کوئی قدم اُٹھانے سے گریز کررہی ہے اور یہ معاملہ سزائے موت سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل میں آٹھ ماہ سے معلق ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق پوپ کی آمد سے قبل خاموشی سے آسیہ مسیح کے سلسلے میں عدالتی معاملات کو طے کیا جائے گا اور پوپ کی آمد کے آس پاس توہین رسالت کے مقدمے میں سزائےموت پانے والی آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھیج دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آسیہ مسیح کے مسئلے پر ویٹی کن اپنا سرکاری ردِ عمل پہلےسے دے چکاہے اور وہ مسلسل اس معاملے کا تعاقب کررہا ہے۔یہاں تک کہ خود پوپ فرانسس نے پاکستان سےتوہین رسالت کی مجرمہ کی سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔ اب نواز حکومت اُن ہی پوپ فرانسس کو پاکستان مدعو کرنے کے لیے سرگرم ہے۔جبکہ آسیہ مسیح کے متعلق اطلاعات یہ ہیں کہ اُسے فرانس بھیجا جائے گا جہاں اُس کے لئے پہلے سے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔ دوسری طرف آسیہ مسیح کے شوہر نے صدر مملکت سے معافی کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔ممتاز قادری کے مسئلے پر خاموشی سے صدر ممنون حسین نے نوازشریف کو خوش کرنے اور مغربی ممالک میں قبولیت پانے کے اقدام کی حمایت کی ہے۔ مگر اب اُنہیں آسیہ مسیح کے مسئلے پر ایک بھاری پتھر اُٹھانے کا فیصلہ دوبارہ کرنا ہے۔پاکستان کے عوام حکومت کے یہ دل آزار اقدامات انتہائی غم وغصے سے دیکھ رہے ہیں۔

متاز قادری کی پھانسی پر احتجاج کا انداز







Wednesday, March 2, 2016

ممتاز قادری کی پھانسی پر فتاویِ









مل گیا تاج شھادت ممتاز کو
ھے سلام تا قیامت ممتاز کو
نوری چہرےسےھواھےخودعیاں
پنجتن کی ھے حمایت ممتاز کو
آخری کلام میں ھے پڑھا سلام
اھلیبت سے ھےچاھت ممتاز کو
طیب وطاھر کا بھی جانا دیکھو
ھے ملی نوری برسات ممتاز کو
حارث ھے طالب ھرعاشق رسول

مل گئی خوب سعادت ممتاز کو
محمد سلیم شاد




قلم تلوار...قاری نوید مسعود ہاشمی (شمارہ 534)
اچھا ہوا غازی ممتازقادری کو پھانسی دیکر جام شہادت پلا دیاگیا۔۔۔ غازی ممتاز قادری تو پہلے دن سے ہی شہادت کا متلاشی تھا، اس نے تو اپنے وکلاء کو مقدمے کی پیروی سے بھی منع کرنے کی کوشش کی تھی، اس نے اپنے گھر والوں کو بھی کئی بار کہاتھا کہ ’’محبتِ رسولﷺ سے بڑھ کر مجھے زندگی پیاری نہیں ہے، بلکہ میں تو شہادرت کاجام نوش کر کے اس نبی محترمﷺکی محفل میں پہنچنا چاہتا ہوں، جس نبی محتشمﷺ کی عزت و حرمت کی خاطر میں نے ایک گستاخ رسولﷺ کا قتل کیا تھا‘‘۔۔۔
دیوانہ ختم نبوت قاری وحید قاسمی کا منگل کی صبح فون آیا، فون اٹینڈ کیا تو قاری وحید قاسمی نے بڑے جذباتی انداز میں کہا کہ ہاشمی صاحب! مبارک ہو، غازی ممتاز قادری کو پھانسی دیکر کر شہید کر دیا‘‘ خیر مبارک۔۔۔ بے ساختہ میرے منہ سے نکلا، وہ تو سچا عاشق رسول تھا اور غازی علم دین شہید سے لیکر غازی ممتاز قادری شہید تک عشاق رسول کی تاریخ پھانسیوں سے ہی عبارت ہے، اور ویسے بھی ہمارے حکمران’’شریف برادران‘‘ پاکستان کو سیکولر بنانے کے مشن پر نکل کھڑے ہوئے ہیں، سیکولر پاکستان کی ضرورت شرمین عبید، ملالہ یوسفزئی تو ہیں۔۔۔سیکولر پاکستان میں بیویاں اپنے شوہروں کو نہ صرف گھروں سے دھکے دیکر نکال سکیں گی، بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی قائم کرواسکیں گی، سیکولر پاکستان میں مسجدوں کے اسپیکروں پر پابندی ہو گی، مگر رقص و سرود اور ناچ گانے والوں کیلئے پروٹوکول ہوگا، لیکن’’شریف برادران‘‘ کے سیکولر پاکستان میں غازی ممتاز قادری کا زندہ رہنا ناممکن تھا، آسیہ مسیح کہ جس پر توہین رسالت کا ارتکاب ثابت ہوا اور تمام گواہوں اور ثبوتوں کی روشنی میں عدالت نے اسے پھانسی کی سزا دی۔۔۔ مگر وہ چونکہ یورپ اور امریکہ کو پیاری ہے، اس لئے اسے پھانسی نہیں ہو سکتی، پاکستان میں فحاشی و عریانی، بے حیائی، کرپشن، لوٹ مار، اور انتشار پھیلانے والوں کو پھانسی توبہت دور کی بات گرفتار بھی نہیں کیا جا سکتا، سلمان تاثیر نے چونکہ قانون توہین رسالت کا مذاق اڑایا تھا، سلمان تاثیر نے چونکہ ایک گستاخ رسول آسیہ مسیح کے حق میں کمپین چلائی تھی، سلمان تاثیر چونکہ برطانیہ اور یورپی یونین کافرستادہ تھا، اس لئے اس کے قاتل کوتو سزا ملنی ہی چاہئے تھی، پاکستان کو سیکولر بنانے کیلئے شرمین عبید کو ہیرو بنانا اور غازی ممتاز قادری کو پھانسی پر چڑھانا ضروری تھا۔۔۔
غازی ممتاز قادری کا بریلوی مسلک سے تعلق تھا، اور وہ اپنے ہی مسلک کے ایک خطیب کی تقریر سے متاثر تھے، مگر میں بڑی معذرت کے ساتھ یہ بات لکھنے پر مجبور ہوں کہ آپس کی نا اتفاقیوں اور فرقہ وارانہ دوریوں کی وجہ سے علمائ، غازی ممتاز قادری کیلئے کوئی مؤثر کمپیئن نہ چلا سکے، پورا پاکستان اس بات کا گواہ ہے کہ گزشتہ سال ایک اینکرنی شائشہ واحدی، وینا ملک اور ایک اخباری گروپ کے سربراہ کے خلاف ملک بھر میں توہین اہل بیتؓ کے سینکڑوں مقدمات درج ہوئے۔۔۔ پورے ملک میں اہل بیت اطہار کی گستاخی اور توہین کی وجہ سے ان کیخلاف جلوس نکلے، مگر سینکڑوں مقدمات درج ہونے کے باوجود ان میں سے کسی ایک کو بھی گرفتار نہ کیا گیا۔۔۔
بلکہ وہ میڈیا گروپ نواز حکومت کی گڈ بک میں ہے۔۔۔ وزیراعظم ہاؤس میں محترمہ مریم نواز کی زیر قیادت بننے والے میڈیا سیل کا اگر کوئی ترجمان اس بات کا جواب دے سکتا ہے تو ضرور دے کہ میر شکیل الرحمن، وینا ملک اور ایک اینکرنی کے خلاف توہین اہل بیتؓ کے الزامات کے تحت درج ہونے والے سینکڑوں مقدمات کا کیا بنا؟ انہیں گرفتار کیوں نہ کیا گیا؟ گستاخ رسول آسیہ مسیح کو اب تک پھانسی کیوں نہ دی گئی؟ افسوس تو ان مولویوں جو فروعی مسائل پر جنگ و جدل میں مشغول رہتے ہیں۔۔۔ اور امریکہ نے ان کی فرقہ وارانہ کشیدگی والے مائینڈ سیٹ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پوری قوم پر ’’سیکولر لادینیت‘‘ کا جن مسلط کرنے کا فیصلہ کر لیا۔۔۔
ہم بھی کیا لوگ ہیں، اگر کوئی رائے ونڈ تبلیغی جماعت کے اجتماع میں دعا کیلئے یا داتادربار پر چادر چڑھانے کیلئے چلا جائے تو ہم اسے اسلام کا سچا خادم سمجھ کر اس کے دیوانے ہو جاتے ہیں، جب تک بریلوی، دیوبندی اور دیگر مسالک کے علماء کرام آپس کی نفرتوں اور کدورتوں کو ختم کر کے۔۔۔ پاکستان میں نفاذ اسلام کیلئے ایک پر امن اورجاندار تحریک شروع نہیں کرتے اس وقت تک عشاق رسول کو پھانسیاں ہوتی رہیں گی، کیا بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث علماء دیکھ نہیں رہے کہ حکمران پاکستان کو زبردستی سیکولر بنانے پر تل چکے ہیں؟ اگر دیکھ رہے ہیں تو انہیں انتظار کس بات کا ہے؟ آپس کی نفرتیں ختم کر کے اسلام کے نفاذ کے مشن کیلئے اتفاق و اتحاد کے ساتھ تحریک شروع کیوں نہیں کرتے؟ اگر دجالی میڈیا اور حکومتی ڈنڈے کے زور پر سیکولر لادینیت کو مسلط کرنا دہشت گردی نہیں ہے؟ تو پر امن طور پر لاکھوں کی تعداد میں نفاذ اسلام کی حمایت میںلوگوں کو سڑکوںپر نکالنا دہشت گردی یا جرم کیسے ہو گیا؟
میری بدنصیبی کہ میں کراچی میں ہونے کی وجہ سے شہید غازی ممتاز قادری کا جنازہ پڑھنے سے محروم رہ گیا، ورنہ اگر میں راولپنڈی میں ہوتا تو اس نیت سے کہ ممکن ہے شہید کے جنارے میں شرکت کی بدولت مجھ گنہگار کی بھی بخشش ہو جاتی اس کے جنارے میں ضرور شریک ہوتا۔۔۔
’’خدا رحمت کندایں عاشقان پاک طینت را‘‘



ام شہریوں نے پٹرول قیمتوں میں کمی کا لولی پاپ مسترد کر دیا. ممتاز قادری کی پھانسی ک تلخی کم نہ ہو سکی.اٹک کی فضا سوگوار رہی ملک بھر کی طرح اٹک اور حضرو میں عاشق رسول ﷺ ممتاز قادری شہید کو پھانسی دینے کے خلاف احتجاجی ریلی و سخت مظاہرہ ، ممتاز قادری کے حق میں جبکہ حکومت کے خلاف گو نواز گو ، صدر ممنون مردہ باد، حکمران مردہ باد اور نفرت انگیز نعرے بازی، علماء کرام کی آئندہ کبھی مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دینے کی قسم ، آئندہ نون لیگی امیدوار کے بائیکاٹ کا اعلان، حقوق نسواں بل شریعت سے بغاوت ہے، پاکستان آزاد ہو کر بھی انگریز کے قانون پر چل رہا ہے، حکمران انگریز کی غلامی ترک کر یں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں، ملعونہ آسیہ مسیح اور تمام گستاخان رسول کو بھی فی الفور پھانسی دی جائے، اداکاروں کو ایوارڈز جبکہ عاشقان رسول ﷺ کو سزائے موت دی جا رہی ہے ، احتجاجی مظاہرہ سے مناظر اہلسنت مفتی قاری اظہر محمود اظہری ، سرپرست اعلیٰ مرکزی میلاد کمیٹی علامہ حافظ اکرام الحق ، علامہ ناصر خان و دیگر مقررین کا خطاب ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح حضرو میں بھی عاشق رسول ﷺ ممتاز قادری شہید کو پھانسی دینے کے خلاف ریلی نکالی اور شدید احتجاج کیا ، ممتاز علماء کرام مفتی علامہ قاری اظہر محمود اظہری، علامہ حافظ اکرام الحق ، مفتی علامہ محمد صدیق، علامہ ناصر خان ، صدر سنی تحریک تحصیل حضرو حافظ لیاقت علی شاہ ، صدر مرکزی میلاد کمیٹی وقار خان ، صحافی نثار علی خان، رہنما جے یو پی حاجی عارف حسین، حاجی شفیق آرائیں، مولانا قمر اسلام، مفتی زاہد الحسن، ماسٹر علی اصغر ، وائس چیئرمین یو سی خگوانی ملک آفتاب ، جے یو آئی (ف) یو سی ہارون کے رہنما واجد علی ، ڈاکٹر نعیم اعوان اوردیگر نے قیادت و شرکت کی بعد ازاں فوارہ چوک میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف، وزیر اعلیٰ شہباز شریف، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت حکمرانوں پر کڑی تنقید کی گئی اس موقع پر مناظر اہلسنت قاری اظہر محمود اظہری ، علامہ حافظ اکرام الحق ، علامہ ناصر خان ،لیاقت علی شاہ، حاجی عارف حسین اور تمام علماء کرام نے اپنے اپنے خطاب میں شہید ممتاز قادری کے اقدام پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا جبکہ حکمرانوں اور پی پی پی کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ کبھی مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی کو ووٹ نہ دسینے کا حلف دیتے ہوئے شرکاء سے وعدہ لیا اور اعلان کیا کہ نون لیگی امیدوار کے مقابلے میں کتے کو ووٹ د یں گے، مقررین نے کہا کہ پاکستان آزاد ہو کر بھی انگریز کے قانون پر چل رہا ہے، حکمران انگریز کی غلامی ترک کر یں ورنہ نتائج کیلئے تیار رہیں اس موقع پر شرکاء نے گو نواز گو ، انگریز کا جو یار ہے وہ غدار ہے غدار ہے اور سخت نعرے بازی کی



گستاخِ رسول

کا ماورائے عدالت قتل

آسیہ ملعونہ کے اعترافِ جرم کے بعداس کو نبی پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی گستاخی پر عدالتِ عالیہ نے پھانسی کی سزا سنائی.

لیکن پھر اس وقت کے گورنرسلمان تاثیر نے اس ملعونہ کی حمایت کی اور گستاخِ رسول کےقتل کی سزا کے قانون کو غیر اسلامی و غیرانسانی کہا. ملعونہ کی سزا معاف کرانے کا وعدہ کیا اور توھینِ رسالت کے قانون کو بدلنے کی بات کرنا شروع کر دی.

ماورائے عدالت معافی دینا چاھتا تھا ملعونہ کو

گورنر تھا سلمان تاثیر تو کسی نے اس کے خلاف ایکشن لینے کی نہ ھمت کی اور جوغریب گیا اس کے خلاف تو الٹا اسے ڈرا کے بھگا دیا اور کوئی پرچہ نہیں کاٹا گیا.

غازی ممتاز قادری نے سلمان تاثیر کو ماورائے عدالت قتل کر دیا جو ایک گستاخ کی ماورائے عدالت معافی کا منصوبہ بنا رھا تھا

اب ھماری قابلِ عزت عدالت نے سلمان تاثیر قتل کیس کے مقدمے کے فیصلے میں غازی صاحب کو پھانسی سنا دی ھے

لیکن گستاخِ رسول کے ماورائے عدالت قتل پر اسلام میں کوئی سزا نہیں

1⃣ حضرت جابر رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ھے کہ حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا

کعب کو کون قتل کرے گا یہ اللہ و رسول کو ایذا دیتا ھے

تو صحابہ نے اسے قتل کردیا

📕 (صحیح بخاری,
حدیث نمبر3031)

2⃣ حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم نے انصار کی ایک جماعت کو بجھیجا کہ ابورافع کو قتل کرے تو عبداللہ بن عتیک نے اسے سوتے ھوئے قتل کیا

📕 (صحیح بخاری,
حدیث نمبر3022)

3⃣ فتح مکہ کے دن ایک صحابی نے آکر حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کو بتایا کہ ابنِ خطل کعبہ کے ساتھ چمٹا ھوا ھے اور چھپا ھوا ھے تو حکم ارشاد فرمایا

اسے قتل کر دو

📕 (صحیح بخاری,
حدیث نمبر3044)

4⃣ ایک ملعون حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کو گالیاں بکتا تھا تو آپ علیہ الصلوۃوالسلام نے پوچھا

کون اسے قتل کرے گا

حضرت خالد رضی اللہ تعالٰی عنہ نے یہ ذمہ داری قبول کی اور اسے قتل کردیا

📕 (الشفاء,
جلدنمبر1,
صفح نمبر62)

5⃣ ایک عورت حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی بےادبی کیا کرتی تھی تو ایک صحابی نے اس کا گلا گھونٹ کر اسے مار دیا تو حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم نے اس عورت کا خون رائیگاں جانے دیا اور قاتل کو سزا نہیں دی

📕 (سنن ابو داؤد,
حدیث نمبر4362)

6⃣ ایک صحابی نے عرض کی کہ میرا باپ آپ کی شان میں گستاخی کرتا تھا تو میں نے اسے مار دیا تو حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کو اس کے قتل کا کوئی دکھ نہ ھوا

📕 (الشفاء,
جلدنمبر2,
صفح نمبر195)

7⃣ ایک نابینا صحابی کی ایک لونڈی حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتی تھی تو ان نابینا صحابی نے اسے قتل کردیا اورآ کر حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کو بتایا تو آپ علیہ الصلوۃوالسلام نے اس کا خون رائیگاں جانے اور کوئی سزا نہیں دی

📕 (سنن ابو داؤد,
حدیث نمبر4341)

8⃣ خلافتِ صدیقِ اکبر میں ایک عورت نے حضور پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کی گستاخی میں گانا گایا تو مہاجر بن امیہ نے اس کے دونوں ہاتھ اور زبان کاٹ دی. جب اس کی خبر حضرت صدیقِ اکبر جناب ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کو ھوئی تو آپ نے فرمایا اگر تم نے یہ نہ کیا ھوتا تو میں اسے قتل کروا دیتا کہ انبیاء کی گستاخ کی سزا عام سزاؤں کی طرح نہیں ھوتی

📕 (الشفاء,
جلدنمبر2,
صفح نمبر196)

يہ سب لوگ جن کو صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم نے قتل کیا گستاخ رسول تہے تو قتل کرنے والا صحابہ کرام کو تو کسی نے ہاتھ بھی نہیں لگایا.





پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اور معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طاہرالقادری کا کہناتھا کہ اگر سلمان تاثیر کی جانب سے کچھ غلط کہہ دیا جانا ثابت ہو جاتا تو اس صورت میں کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لے کر کسی کو قتل کرنے کا اختیار اسلام دیتاہے نہ ہی پاکستان کا قانون اور آئین ،ممتاز قادری نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لے کر سابق گورنر پنجاب کا قتل کیا لہذا اس صورت میں وہ ایک قاتل ہے اور پھانسی کی سزا بالکل درست ہے ۔
سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں ممتاز قادری کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پھانسی دے دی گئی تھی۔ اس حوالے سے ڈاکٹر طاہر القادری نے ممتاز قادری کی پھانسی کی سزا کی حمایت کی ہے۔




نوازشریف حکومت نے ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد اب مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو پاکستان کے دورے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایک دو رکنی وفد پوپ کو دعوت دینے کے لئے ویٹی کن روانہ ہو چکا ہے۔
پوپ کو دعوت دینے کے لئے روانہ ہونے والا وفد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وفاقی وزیربرائے پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل پر مشتمل ہے جو پوپ فرانسس کو وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے رواں سال کے آخر میں دورہ پاکستان کی دعوت دیں گے۔
پوپ کی آمد کے آس پاس توہین رسالت کے مقدمے میں سزائےموت پانے والی آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھیج دیا جائے گا، پوپ آسیہ کی رہائی کا مطالبہ پہلے ہی کر چکے ہیں۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق نوازحکومت نے ممتاز قادری کی پھانسی کے ساتھ ہی توہین رسالت کی مجرمہ آسیہ مسیح کی لئے آسانیاں پیدا کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔ حکومت گزشتہ آٹھ ماہ سے آسیہ مسیح کے معاملے پر کوئی قدم اُٹھانے سے گریز کررہی ہے اور یہ معاملہ سزائے موت سنائے جانے کے بعد سپریم کورٹ میں اپیل میں آٹھ ماہ سے معلق ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق پوپ کی آمد سے قبل خاموشی سے آسیہ مسیح کے سلسلے میں عدالتی معاملات کو طے کیا جائے گا اور پوپ کی آمد کے آس پاس توہین رسالت کے مقدمے میں سزائےموت پانے والی آسیہ مسیح کو بیرون ملک بھیج دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ آسیہ مسیح کے مسئلے پر ویٹی کن اپنا سرکاری ردِ عمل پہلےسے دے چکاہے اور وہ مسلسل اس معاملے کا تعاقب کررہا ہے۔یہاں تک کہ خود پوپ فرانسس نے پاکستان سےتوہین رسالت کی مجرمہ کی سزائے موت کا مطالبہ کیا تھا۔ اب نواز حکومت اُن ہی پوپ فرانسس کو پاکستان مدعو کرنے کے لیے سرگرم ہے۔جبکہ آسیہ مسیح کے متعلق اطلاعات یہ ہیں کہ اُسے فرانس بھیجا جائے گا جہاں اُس کے لئے پہلے سے انتظامات مکمل کیے جاچکے ہیں۔ دوسری طرف آسیہ مسیح کے شوہر نے صدر مملکت سے معافی کی اپیل بھی کر رکھی ہے۔ممتاز قادری کے مسئلے پر خاموشی سے صدر ممنون حسین نے نوازشریف کو خوش کرنے اور مغربی ممالک میں قبولیت پانے کے اقدام کی حمایت کی ہے۔ مگر اب اُنہیں آسیہ مسیح کے مسئلے پر ایک بھاری پتھر اُٹھانے کا فیصلہ دوبارہ کرنا ہے۔پاکستان کے عوام حکومت کے یہ دل آزار اقدامات انتہائی غم وغصے سے دیکھ رہے ہیں۔




جسٹس کھوسہ کے ریمارکس








جسٹس کھوسہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ توہین کے قانون پر تنقید کرنا توہین رسالت کے ذمرے میں نہیں آتا اس لیے دیکھنا یہ ہے کہ مقتول سلمان تاثیر توہین رسالت کے مرتکب ہوئے بھی تھے یا نہیں۔

جسٹس نذیر اخترکےدلائل

ممتاز قادری کے وکیل اور ریٹائر جسٹس نذیر اختر نے منگل کو بینچ کے سامنے دلائل دیتے ہوئے اس مقدمے کو قتل کے دوسرے مقدموں سے مختلف قرار دیا اور کہا کوئی بھی شخص، خواہ اس کی نیت کچھ بھی ہو، محض توہین آمیز الفاظ ادا کر دینے سے ہی مجرم ٹھہر جاتا ہے۔
اس پر جسٹس کھوسہ سے استفسار کیا کہ آیا کوئی فرد یہ فیصلہ کرنے کا حق رکھتا ہے کس نے توہین مذہب کیا؟
بینچ کا کہنا تھا ’کیا ممتاز قادری کے پاس سابق گورنر سلمان تاثیر کو قتل کرنے سے پہلے کوئی ثبوت موجود تھا؟‘
بینچ نے ممتاز قادری کے وکیل سے کہا کہ وہ کل تک اپنے دلائل مکمل کر لیں، جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔